Advertisement

کرائم منسٹر کی تقریروں سے ملک ٹرن آراؤنڈ نہیں ہوگا، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کرائم منسٹر کی تقریروں سے ملک ٹرن آراؤنڈ نہیں ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو ٹرن آراؤنڈ کرنے کی پہلی شرط یہ ہے کہ ڈاکوؤں اور چوروں سے ملک بچایا جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جعلی سیاسی سیٹ آپ جو بیرونی طاقتوں کی ہدایات پر بنا اس کو گھر بھیجا جائے اور نئے انتخابات کرائے جائیں، کرائم منسٹر کی تقریروں سے ملک ٹرن آراؤنڈ نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس سے کہنا چاھتا ہوں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ احتجاج بالکل جائز ہے یہ آپ کے اپنے لوگ ہیں آپ بھی اسی عذاب سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری اور مراد شاہ کے حواری اس تکلیف کا اندازہ نہیں کر سکتے لیکن آپ ان میں سے ہیں قانون کیخلاف احکامات نہ مانیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version