Advertisement

سرکاری اشتہارات میں خورد برد کا نیب ریفرنس، آئندہ سماعت پرفاروق اعوان کی طلبی

اسلام آباد احتساب عدالت

توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس واپس بھیجنے سے متعلق سماعت کا فیصلہ محفوظ

عدالت نے سرکاری اشتہارات میں خورد برد کے نیب ریفرنس میں آئندہ سماعت پر سابق وفاقی سیکریٹری کو طلب کر لیا۔ 

احتساب عدالت اسلام آباد میں سرکاری اشتہارات میں خورد برد کے نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی۔

شریک ملزم و سابق وفاقی سیکرٹری فاروق اعوان نے نئے نیب قانون کے تحت درخواست دائر کردی۔

نیب پراسیکیوٹرعثمان مسعود مرزا نے کہا کہ نیب قانون کا معاملہ سپریم کورٹ میں جا چکا ہے۔ سپریم کورٹ میں نئے قانون کو چیلنج کیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے حکم کے باوجود ملزم فاروق اعوان پیش نہ ہوا۔

Advertisement

احتساب عدالت نےآئندہ سماعت پر سابق وفاقی سیکریٹری فاروق اعوان کو دوبارہ طلب کرلیا۔

جج اعظم خان نے کہا کہ ملزم آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوا تو حاضری سے مستقل استثنی ختم کر دیں گے۔

احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 18جولائی تک ملتوی کردی۔

یوسف رضا گیلانی اور دیگرپریونیورسل سروسز فنڈز کے اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

دوسری جانب توہین مذہب اور پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات کے خلاف درخواست پرعدالت نے شیخ رشید، اسد قیصر ودیگر کی گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 13 ستمبر تک توسیع کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے دلائل کے بعد احکامات جاری کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version