شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 7 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے جانی خیل، بنوں اور حسن خیل، شمالی وزیرستان میں آپریشنز کیے جس کے نتیجے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے جانی خیل، بنوں اور حسن خیل، شمالی وزیرستان میں آپریشنز کیے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئی بی او دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیے گئے، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے، 5 دہشت گرد جانی خیل اور 2 دہشت گرد شمالی وزیرستان میں ہلاک کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا، مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو سراہا، دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

