بینڈ کی فیس ادا کرنے پر دولہے نے شادی سے ہی انکار کر دیا

بھارتی دولہے نے شادی سے انکار کرنے کی اہم وجہ بتا دی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں خوشیوں سے بھرا منڈپ سوگ میں اس وقت بدل گیا جب دولہا معمولی تنازع پر اپنی ہی شادی چھوڑ کر چلا گیا۔
اس واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک شخص اس بات پر جھگڑا ہونے کے بعد اپنی شادی سے چلا گیا کہ بینڈ کی ادائیگی کون کرے گا۔
تاہم جب شادی کی رسومات ادا کی جا رہی تھیں، بینڈ نے دولہا والوں سے رقم کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر دینے سے انکار کر دیا کہ انہیں دلہن کی طرف سے ادا کیا جانا چاہیےجس پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا شروع ہوگیا ۔
اور اس سب واقعے میں جب دولہا نے اپنے اور خاندان کی بےعزتی محسوس کی تو گلے میں پہنا ہوا ’ہار‘ توڑ کر بارات واپس لے کرچلا گیا۔
واضح رہے کہ پولیس نے بتایا کہ دلہن والوں نے بھی اس واقعے کے بعد دولہے کے خاندان سے تعلقات منقطع کر لیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

