Advertisement

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت پر کیے جانے والے معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ ملاقات میں معاہدے پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ساتھ ہی مردم شماری ، انتخابی اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر بھی گفتگو  کی گئی۔

لاقات میں بلدیاتی انتخابات میں انتخابی اتحاد سمیت مستقبل میں ورکنگ ریکیشن پر بھی بات چیت کی گئی۔

Advertisement

اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے بطور ضمانتی وزیراعظم سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ  کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم نے وفاق کے تحت جاری منصوبوں خصوصاً کے فور اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی درخواست کی ہے ۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شہری سندھ خصوصاً کراچی کے لیے ہر وعدے کو پورا اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کررہے تھے جبکہ وفد میں کنور نوید جمیل ، وسیم اختر اور وفاقی وزیر امین الحق موجود تھے اور حکومتی وفد میں وفاقی وزیر سعد رفیق بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version