Advertisement

رواں سال بھارتی میوزک انڈسٹری کا سیاہ ترین سال قرار

بھارتی فلم انڈسٹری کے نوجوان نامور گلوکار ارمان ملک نے رواں سال کو بھارتی میوزک انڈسٹری کا سیاہ ترین سال قراردے دیا۔

ارمان ملک نے کے کے کی موت کے بعد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک جذباتی پیغام جاری کیا ، جس میں انہوں نے کہاکہ  ‘اس سال لتا منگیشکر، بپی دا، سدھو پاجی اور اب کے کے کو ہم نے کھو دیا، یہ سب میرے انتہائی قریبی تھے۔’

Advertisement

واضح رہے کہ اس سال کے آغازمیں، سر کی ملکہ، گلوکارہ لتا منگیشکر طویل عرصے تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد 6 فروری کو انتقال کر گئیں۔

لتا منگیشکرکی 92 سال کی عمر میں انتقال ہوا، کچھ دن بعد فروری میں ہی، ڈسکو کنگ بپی لہڑی متعدد صحت کے مسائل کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

اس کے بعد پنجابی گلوکار ریپر سدھو موسے والا کو 29 مئی کو بھارتی پنجاب حکومت کی جانب سے ان کی سیکیورٹی ہٹانے کے ایک دن بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز نامور گلوکار کے کے کو کلکتہ میں ایک کنسرٹ کے بعد اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version