Advertisement

توانائی بحران سے نمٹنے اور عدالتی وقت بچانے کیلئے وزارت داخلہ کا اہم اقدام

جیل

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے توانائی بحران سے نمٹنے اور عدالتی وقت بچانے کیلئے قیدیوں کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے فیصلے کے بعد چالان پیش نہ ہونے والے قیدیوں کی حاضری ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گی، مقدمے میں شہادت کے لیے قیدیوں کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔

حکومت کے اس اقدام سے ایندھن ٹرانسپورٹیشن اخراجات کم ہوں گے جبکہ اضافی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے بھی بچا جاسکے گا۔

اس فیصلے کی روشنی میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری سے قیدیوں کے فرار ہونے کا رسک بھی ختم ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کے حوالے سے یہ فیصلے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی نے کیے ہیں جو کہ پولیس ،جیل خانہ جات حکام اور ججز پر مشتمل  تھی۔

Advertisement

اس حوالے سے سنیئر سپریٹنڈنٹ جیل خانہ جات  کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے لیے بوتھ بھی لگانے کا کام 2 سے 3روز میں مکمل کرلیا جائیگا۔

اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی کی بچت کے لئے غیر معمولی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پیش کردہ تجاویز کے مطابق بڑے شہروں کو اتوار کے دن ‘‘وہیکل فری’’ بنانے سمیت 7 اہم تجاویز شامل ہیں۔

موٹرویز پر صرف ڈرائیور والی کار سے ڈبل ٹول  ٹیکس وصول کرنے اور موٹر ویز اور ہائی ویز پر گاڑیوں کی رفتار کی حد کم کرنے کی سفارش پیش کی گئی ہے۔

صوبوں کو موٹر وہیکلز کی سالانہ انسپکشن کرنے کا پابند کرنے کی سفارش بھی پیش کی گئی ہے۔

تجاویز میں صوبائی زرعی اداروں کو ٹریکٹروں کی ٹیوننگ اور انجن معیار کو چیک کرنے کا پابند کرنے اور دن کے اوقات میں سرکاری اورنجی امور نمٹانے کیلئے سخت پابندی نافذ کرنے کی سفارش دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version