Advertisement

‘ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے’

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے۔

عالمی یوم ماحولیات پر پیغام دیتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، گلوبل وارمنگ کم کرنے کے لیے رینیوایبل انرجی کی طرف جانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں سولر پینلز پہ سیلز ٹیکس ختم کیا ہے جبکہ یونیورسٹیوں میں بھی  ماحولیاتی تبدیلی پہ تحقیق کی ضرورت ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جامعات سے ماحولیاتی تبدیلیوں پر  کی گئی تحقیق کی روشنی میں تجاویز طلب کی ہیں، معاشرے میں تمام افراد کو  ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ شجر کاری سے ماحولیاتی آلودگی کم کی جا سکتی ہے، ہم سب کو اپنی آنے والی نسلوں کے لیے صاف ماحول دینا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version