ہائے رے مہنگائی: ریمبو اور صاحبہ کی دلچسپ ویڈیو وائرل

موجودہ حکومت کی جانب سے تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری سے وابستہ اسٹارز بھی حکومت کو پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر مسلسل تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
اب حال ہی میں شوبز انڈسٹری کی نامور ورسٹائل جوڑی ریمبو اور صاحبہ کی پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ہر کوئی انہیں اس ہلکے پھلکے انداز سے تنقید کرنے پر داد بھی دے رہا ہے۔
ویڈیو دیکھیں:
ویڈیو میں با آسانی دیکھا اج سکتا ہےکہ صاحبہ ریمبو سے کہتی ہیں کہ “جلدی کریں مجھے دیر ہورہی ہے آپ نے پیٹرول بھروا لیا ہے۔”
ریمبو کہتے ہیں کہ “ہاں ہاں ٹنکی فُل کروائی ہے ٹنکی۔۔۔ آجاؤ۔”
یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مہنگا نہیں ہوا لوگ سستے ہوگئے
صاحبہ ریمبو کے ساتھ جانے لگتی ہیں اور گاڑی کا دروازہ کھول ہی رہی ہوتی ہیں کہ ریمبو کہتے ہیں کہ ادھر آو ادھر۔
وہ جیسے ہی آگے جاتی ہیں تو موٹر سائیکل کھڑی ہوتی ہے پھر ریمبو کہتے ہیں کہ “آج کل ٹنکی صرف اسی کی فل ہوسکتی ہے۔” پھر دونوں بیٹھ کر چلے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News