Advertisement

ایس ایچ او کے کمرے میں لیڈی ڈاکٹر پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل

بہاولنگر میں تھانے کے اندر لیڈی ڈاکٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پنجاب کے شہر بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو تھانے میں ایس ایچ او کی موجودگی میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

صحافی زاہد گشکوری  کی جانب سے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ تھانے کے اندر ایس ایچ او کی موجودگی میں خاتون پر بدترین تشدد کر رہے ہیں اور پولیس افسر خاموش تماشائی بنا کھڑا ہے۔

صحافی زاہد گشکوری کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ہارون آباد پولیس اسٹیشن میں ہی سرکاری افسر کی کوئی بات نہیں سنی گئی بلکہ ایس ایچ او ہارون آباد تشدد کرنے والے ملزمان کے زیرِ اثر نظر آئے۔

صحافی نے  ٹوئٹر پر آر پی او بہاولنگر، وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ٹیگ کرکے مذکورہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ۔

ٹوئٹر پوسٹ کے جواب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے لیڈی ڈاکٹر پر تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ سے قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

لیڈی ڈاکٹر پر بااثر سفاک مردوں کے تشدد کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ صارفین نے ملزمان اور پولیس اہلکاروں کو سرِعام سزا کا مطالبہ کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں ایسے واقعات پر  فوری نوٹس لیا جاتا تھا، تاہم اب امپورٹڈ حکومت ہے معلوم نہیں ایکشن ہوگا یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version