Advertisement

بھارت نے آئرلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کردیا

بھارت نے آئرلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلن میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے،ڈیپک ہوڈا نے 57 گیندوں پر 104 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی،سنجو سیمسن 77،سوریا کماریادو15 جبکہ کپتان ہاردک پانڈیا نے 13 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے مارک اڈیر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوش لٹل اور کریگ ینگ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بناسکی۔

Advertisement

آئرلینڈ کی جانب سے کپتان اینڈی بلبرائن60 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،پال اسٹرلنگ 40،ہیری ٹیکٹر 9 جبکہ جیورج ڈوکریل34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار،ہرشل پٹیل،روی بشونی اور عمران ملک نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

بھارت کے ڈیپک ہوڈا کو مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

https://twitter.com/BCCI/status/1541871169485549568?cxt=HHwWgMDRqZrq6eUqAAAA

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version