Advertisement

عمران خان کو کسی قومی مسئلے میں دلچسپی نہیں، ناصر حسین شاہ

ناصر شاہ

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سوائے اقتدار کے کسی قومی مسئلے میں دلچسپی نہیں ہے۔

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے عمران نیازی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کل عسکری قیادت نے پارلیمینٹ کو اہم قومی امور پر اعتماد میں لیا لیکن  عمران نیازی نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کے اجلاس میں عمران خان کی غیر موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے  کہ انہیں سوائے اقتدار کے کسی قومی مسئلے میں دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران  نیازی سیاسی عمل کے بجائے  نیوٹرل کی طرف اقتدار حاصل کرنے کیلئے منت سماجت کر رہا ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ اتحادیوں کی شرافت ہے کہ عمران نیازی جیل کے بجائے بنی گالا میں بیٹھا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے آئی ایم ایف اور چائنہ سے قرضہ لینے میں کامیاب ہوگئی ہے،یہ کامیابی نیازی کو پسند نہیں آئی اس لیے کل انہوں نے سیمینار میں عجیب سی باتیں کیں ہیں۔

اس ملک میں ویسے تو بڑی مسخریاں ہوئی ہیں لیکن عمران نیازی جیسی بڑی سیاسی مسخری کی مثال نہیں ملتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version