Advertisement

اپنے آپ کو کسی بھی کام کی ترغیب دلانے کے لئے ان عادات کو اپنائیں

یہ بات سچ ہے کہ کسی بھی کام کی انجام دہی یا کوئی مقصد حاصل کرنے میں بعض اوقات سب سی بڑی رکاوٹ آپ کی اپنی ذات ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ خود ہی اپنے آپ کو سب سے بہتر جانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد مستقبل کے لئے بہت سی خواہشات رکھتی ہیں یا گول سیٹ کرتی ہیں لیکن عمل اس کے برعکس ہونے پر یہ خواہشات پوری اور گول حاصل نہیں ہوپاتے۔

جیسے اکثر لوگ وزن کم کرنے اور فٹنس کے حصول کے لئے جم جانے یا کوئی کتاب پڑھنے کے لئے اپنے آپ کو تیار نہیں کرپاتے اسی لئے یہاں پر چند ایسے قابل عمل اور تحقیق سے ثابت شدہ طریقے بتائے جارہیں جو آپ کی خواہشات کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔

آغاز صبح سے کریں

کسی بھی کام کے آغاز کے لئے صبح شاید آپ کے لئے اتنی اہمیت نہیں رکھتی لیکن ہیلتھ سائیکلوجی کی حالیہ تحقیق کے مطابق کسی بھی عادت کو اپنانے کے لئے صبح کا وقت موزوں ترین ہوتا ہے کیونکہ اس وقت کورٹیسول ہارمون کی سطح اپنے عروج پر ہوتی ہے جو کسی کام کے لئے آپ کو متحرک کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ تو بجائے اس کے کہ آپ کام کے بعد جم میں فٹنس حاصل کرنے کے لئےجائیں توکام سے پہلے اپنی دل کی دھڑکن کو ذرا بڑھالیں اور یہ کام دن کے آغاز پر انجام دیں۔

Advertisement

دوست کو بتائیں

کیلی فورنیا میں ڈومینیکن یونیورسٹی کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کسی بھی فرد کا اپنے اہداف کو حاصل کا امکان 35 فیصد زیادہ ہوتا ہے اگر وہ انہیں لکھتے ہیں یا کسی دوسرے شخص کے ساتھ شیئر کرتے ہیں اور پھرجیسے جیسے اس میں پیشرفت ہوتی جاتی ہے تو اسے چیک بھی کرتے رہتے ہیں۔

اگر آپ نے دوستوں کے گروپ میں اپنے ہدف یا گول کا ذکر کیا ہے تو دوستوں کو اس کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے اس جانب کتنا سفر طے کرلیاہے، یہ محض ایک آئیڈیا ہے، تو کوشش کریں ایک ایسے دوستوں کی ٹیم بنائیں جو آپ کو اپنے اہداف کے حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی بھی کریں اور آپ کی جیت کی بھی منتظرہو۔

کسی کام کے آغاز کے لئے دن مقرر کریں نہ کہ مہینہ

یہ ایک نہایت عمدہ طریقہ ہے کہ آپ اپنے آپ کو اس بات پر آمادہ کریں آپ اس دن یہ کام کرنے جارہیں ہیں اور اس کے لئے دن مقرر کریں اور اسی طرح کام کے اختتام کے لئے بھی چند دنوں کا وقت دیں۔ سائیکلوجیکل سائنس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اس طرح کا عمل مستقبل کے لئے آپ کو کام کے لئے آمادہ کرتا ہے اور اسے آسان بناتا ہے۔

اپنے آپ کو سراہیں

Advertisement

ایسا ممکن نہیں کہ کسی بھی کام کے دوران منفی خیالات نہیں آتے تو ان پر توجہ دینے کے بجائے خود کوبتائیں کہ آپ جو بھی کر رہے ہیں بہترین کر رہے ہیں ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ جب کسی سخت ٹریننگ کے دوران سائیکل سوارمثبت جملے دہراتے ہیں جیسے کہ آپ یہ کر سکتے ہیں تو ان میں اس کام کو کرنے کے لئے تحریک پیداہوتی ہے اور وہ پہلے سے زیادہ پرجوش ہوکر وہ کام انجام دیتے ہیں۔

بڑے کاموں کے لئے چھوٹےاہداف مقرر کریں

امریکن سائیکلوجیکل ایسوسی ایشن کے مطابق جو لوگ چھوٹے اور مخصوص اہداف کی تکمیل کے لئے نکلتے ہیں ان کے حاصل کرنے کے امکان ایسے لوگوں کے مقابلے میں 90 فیصد زیادہ ہوتے ہیں جو بڑے اور وسیع تر اہداف رکھتے ہیں لہذا جب کسی بڑے گول کو حاصل کرنے میں مایوسی کا شکار ہو رہے ہوں تو اپنے اہداف کو چھوٹے کاموں میں تقسیم کردیں۔

اپنے آپ پر بھروسہ رکھیں

یہ سچ ہے کہ جو لوگ یہ جانتے ہیں کہ ان کے پاس بہت زیادہ قوت ارادی ہے وہ کام کر جاتے ہیں ایک تحقیق کے میں 153 طالب علموں کا پانچ ہفتوں تک جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جن طالب علموں کو یہ یقین تھا کہ ان کے پاس بہت زیادہ قوت ارادی موجود ہے ان میں کسی بھی کام کو تاخیر سے انجام دینے، جنک فوڈ کھانے اور بے جا خرچ کرنے کا امکان کم دیکھا گیا اور ان تدریسی نتائج بھی کافی بہتر تھے بہ نسبت جو کم قوت ارادی رکھتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version