جوؤں کے حملے سے 9 سالہ بچی ہلاک، ماں اور دادی گرفتار

جوؤں کے شدید حملے سے ہلاک ہونے والی ایک نو سالہ بچی کی ماں اور دادی پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اڑتیس سالہ سینڈرا کرائیکووچ اور 64 سالہ الزبتھ کرائیکووچ کو ابتدائی طور پر بچوں پر ظلم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق 22 مارچ کو امریکی ریاست ٹسکن ایریزونا میں بچی کے گھر بلائے گئے پیرامیڈیکس نے اس کے چہرے پر بڑی تعداد میں کیڑے دیکھے اور اسے مردہ پایا۔
قریب سے معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے بالوں میں بہت زیادہ جوئیں تھیں، پیرامیڈکس نے اسے دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی، تاہم ناکامی کی صورت میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔
سینڈرا نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی خون کی کمی کا شکار تھی اور وہ 15 مارچ کے قریب بخار، سر درد، سانس لینے میں دشواری، گلے میں خراش اور توازن برقرار رکھنے میں دشواری جیسی علامات کے ساتھ بیمار تھی۔
پوسٹ مارٹم کے مطابق، نوجوان لڑکی کی موت جوؤں کے انفیکشن سے ہونے والی خون کی کمی سے ہوئی تھی۔ غذائی قلت بھی اس کی موت کا سبب بنی۔
متاثرہ بچی کے بڑے بہن بھائیوں میں سے ایک نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ماں نے ماؤتھ واش کے ذریعے جوؤں کا علاج کرنے کی کوشش کی۔
خواتین کے فون سے برآمد ہونے والے ٹیکسٹ پیغامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے بچی کی علامات کے لیے طبی علاج نہ لینے کا فیصلہ کیا۔
سینڈرا نے 14 اور 15 مارچ کو اپنے بوائے فرینڈ کو پیغامات بھیجے کہ وہ جانتی ہے اسے اپنی بیٹی کو ہسپتال لے جانے کی ضرورت ہے۔
ایک ہفتہ بعد 21 مارچ کو اس نے لکھا، “او ایم جی بیبی۔ سنو میں اپنے کمرے میں تھی اور میری ماں نے مجھے بلایا۔ انہوں نے مجھے کہا کہ ٹھیک سے دیکھ کر بتاؤ کہیں یہ مر تو نہیں رہی۔”
سینڈرا کے بوائے فرینڈ نے مبینہ طور پر اسے بچی کو ہسپتال لے جانے کو کہا، لیکن اس نے مبینہ طور پر انکار کر دیا۔
لڑکی کی دادی کو بھی معلوم تھا کہ بچی شدید بیمار ہے۔
پولیس کے مطابق سینڈرا نے اعتراف کیا کہ اس کی لاپرواہی اس کے سب سے چھوٹے بچے کی موت کا باعث بنی، اس نے ایک افسر کو بتایا کہ “اگر وہ طبی دیکھ بھال کی کوشش کرتی تو (اس کی بیٹی) شاید زندہ ہوتی”۔
سینڈرا اور الزبتھ دونوں کو مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر ہلاک شدہ بچی کے 11 اور 13 سالہ بہن بھائیوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کا الزام لگایا گیا تھا۔
پولیس نے مبینہ طور پر کہا کہ دونوں بچے بھی شدید جوؤں کے انفیکشن میں مبتلا تھے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ بچوں کو خاندان کے دیگر افراد کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔
سینڈرا کو 55 ہزار ڈالرز کے بانڈ پر پیما کاؤنٹی بالغ حراستی مرکز میں رکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

