پاکستان نیول اکیڈمی میں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

پاکستان نیول اکیڈمی میں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں دورانِ تربیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی میں 117 ویں مڈشپ مین اور 25ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان تقریب کے مہمان خصوصی تھے نیول اکیڈمی آمد پر امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کمیشن حاصل کرنے والے افسران میں 24 کا پاکستان جبکہ19 کا تعلق دوست ممالک سے ہے جبکہ پاس آؤٹ ہونے والے غیر ملکی کیڈٹس کا تعلق بحرین، قطر اور فلسطین سے ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مہمان خصوصی کی جانب سے دورانِ تربیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بحرین سے تعلق رکھنے والے مڈ شپ مین عدنان محمد ابراہیم نے اکیڈمی ڈرک حاصل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News