موسم کی صورتحال: میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک، چند مقامات پر بارش کا امکان

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ چند آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوامیں بعض مقامات پر تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
صوبہ پنجاب کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا، اس دوران ملتان ، ساہیوال، بہاولپور، بھکر، لیہ، رحیم یار خان، سرگودھا اورڈ ی جی خان میں گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔
صوبہ کے پی کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعد دوپہر دیر، چترال، سوات ،کوہستان اور ما نسہرہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اس دوران بنوں اور ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔
صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک جبکہ بعد دوپہر گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ جبکہ بعد دوپہر گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
اسکے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کےعلاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

