وائرل ویڈیو: دلہا نے شکست کا غصہ نئی نویلی دلہن کو مار کر نکال دیا

کیا کبھی آپ نے سنا ہے کہ شادی کے دن مہمانوں کے سامنے دلہا نے اپنی نئی نویلی دلہن کو مارا ہو ؟ اور وہ بھی مکا۔۔۔ نہیں تو ہم آج آپ کو اس طرح کے ایک حقیقی لیکن افسوسناک واقعے کے بارے میں بتا رہے ہیں ، جس کی ویڈیو بھی انفرادیت کے باعث کا فی وائرل ہو گئی ہے۔
ازبکستان میں شادی کی تقریب میں روایتی کھیل کے دوران دلہے صاحب نے مقابلے میں شکست کا غصہ اپنی نئی نویلی دلہن پر نکال دیا اور وہ بھی زور دار مکا مار کر۔۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ازبکستان میں یہ رسم عام ہے کہ شادی کے موقع پرجوڑے کو استقبالیہ پر کوئی چیز توڑنے کے لیے دی جاتی ہے، دلہن یا دلہا میں سے جو پہلے توڑتا ہے وہ فاتح بن جا تا ہے۔
ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے کہ سفید دلکش لباس میں ملبوس دلہن پہلے دی گئی چیز توڑ کر جیت جاتی ہے جب کہ دلہا کوشش کرتا رہتا ہے۔
دلہن نے مقابلہ جیتا تو دلہے سے اس کی جیت دیکھی نہیں گئی اور اس نے تیش میں آ کر بھری محفل میں دلہن کے سر پر زور دار مکا دے مارا۔
اس افسوس ناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور دنیا بھر سے صارفین کے ملے جلے ردعمل بھی آ رہے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

