عثمان بزادرکی مراعات لینے کی درخواست پرپنجاب حکومت کوجواب کی مہلت

عدالت نے عثمان بزادرکی بطورسابق وزیراعلیٰ مراعات لینے کی درخواست پرپنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں عثمان بزادرکی بطورسابق وزیراعلیٰ مراعات لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ چیف سیکریٹری سمیت دیگر فریقین نے دو روز قبل جواب جمع کروا دیا تھا۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ عثمان بزدار کے پاس ایک بلٹ پروف گاڑی ہے جس پر وکیل سابق وزیراعلٰی پنجاب نے جواب دیا کہ عثمان بزدار کے پاس بلٹ پروف گاڑی موجود نہیں ہے۔
سرکاری وکیل نے یہ بھی کہا کہ 14 افراد کا عملہ ان کے ساتھ موجود ہوتا ہے جس پر وکیل سابق وزیراعلٰی نے جواب دیا کہ عثمان بزادر کے ساتھ چارگن مین ہوتے ہیں۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت کی استدعا پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو جواب جمع کروانے کی مہلت دے دی۔
دوسری طرف منشیات کیس میں حنیف عباسی کی سزا کیخلاف اپیل کی پرنسپل سیٹ پر منتقلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ نیا روسٹر تیار ہے ، اگر پنڈی بنچ میں سماعت نہ ہوئی تو اس کو پرنسپل سیٹ پر منتقل کر دیں گے۔
وکیل حنیف عباسیی کا مؤقف تھا کہ حنیف عباسی کی سزا کے خلاف اپیل کو لاہور پرنسپل سیٹ پر منتقل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

