Advertisement

مقامی پیداوار میں اضافے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں، وزیر خزانہ

مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مقامی پیداوار میں اضافے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت خوردنی تیل کی دستیابی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مستقبل کی ضروریات اور خوردنی تیل کی درآمد کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں خوردنی تیل کی درآمد کے زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑنے والے اثرات پر بھی روشنی ڈالی گئی جبکہ سپلائی چین پر عالمی دباؤ کے تناظر میں اجناس کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی تجویز دی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء سید مرتضیٰ محمود، رانا تنویر حسین، سیکرٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں خوردنی تیل کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔

Advertisement

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ عالمی سطح پر خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، عالمی قیمتوں کے پاکستان کے تجارتی بل پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے ملائیشیا اور انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی جبکہ وزیر خزانہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ضروری اقدامات کی بھی ہدایت دی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پیداوار میں اضافے کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں، مقامی انتظام سے زرمبادلہ کے ذخائر پر پڑنے والے اثرات کو کم کیا جا سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version