Advertisement

بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیان پر مولانا طارق جمیل کی شدید مذمت

مولانا طارق جمیل

بھارتیہ جانتہ پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما اور نوین کمار جندال کی طرف سے پیغمبر اسلام پر دیے گئے متنازع بیان کے خلاف سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی جانب سے شدید رد عمل ظاہر کیا جارہا ہے۔

بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے گستاخانہ بیان پر پاکستان کے نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی شدید مذمت کی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اس واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی شان میں سرعام گستاخی انتہائی قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتیں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ہر تھوڑے عرصے میں کہیں نا کہیں کی جاتی ہیں، امتِ مسلمہ کو یک زبان ہو کر ایسے گستاخانہ اقدامات کی عالمی سطح پر بھرپور مذمت اور آواز اٹھانی چاہیے۔

واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی بی جی پے رہنما کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نوپور شرما کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: اس مشکل وقت میں حکومت عوام کیساتھ کھڑی ہے، ریحام خان

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version