Advertisement

ناظم جوکھیوقتل کیس؛ پولیس کے چالان پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

ناظم جوکھیو

ناظم جوکھیو قتل کیس، صلح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ناظم جوکھیوقتل کیس میں پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے چالان پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔ 

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکراچی میں ناظم جوکھیو قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

پولیس کی جانب سے جمع کروائے گیے چالان پرتاحال فیصلہ نہ ہوسکا، عدالت نے آئندہ سماعت پرتمام فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس، وکیل مظہرجونیجو اور ملزمان کے وکلا دلائل دیں گے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی تھیں۔

Advertisement

پولیس نے کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے کیس کا چالان جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔

پولیس نے کیس میں سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 13 ملزمان کے نام کیس سے خارج کرنے کی سفارش کررکھی ہے۔

ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔

یوسی ناظم کےامیدوارکا اپنا نام بھی ووٹر لسٹ سے غائب

الیکشن کمیشن کے کارنامے کے بعد شہری ندیم ساجد نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا جس پرعدالت نے دورانِ سماعت الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور نادرا سمیت دیگر فریقین سے 24جون کو جواب طلب کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version