قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، صدر مملکت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی شاہزیب امتیاز کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فورسز نے دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی شاہزیب امتیاز شہید ہوگئے۔
پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 25 سالہ سپاہی کا تعلق کوٹلی ستیاں سے ہے۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ ممکنہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

