Advertisement

آئی ایم ایف پروگرام چند دنوں میں بحال ہوجائے گا، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ

مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام چند دنوں میں بحال ہوجائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے یہ امید ظاہر کی کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر کوئی اعتراض نہیں اور اسے 12 لاکھ آمدن پر اِنکم ٹیکس چھوٹ پر بھی اعتراض نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا اور امیروں پر ٹیکس لگے گا، آئی ایم ایف پروگرام کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ہے، ہماری طرف سے دی گئی 12 لاکھ سالانہ آمدنی پر انکم ٹیکس کی چھوٹ برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ٹیکس بڑھانے پر ناراض ہوجاتے ہیں، وہ باربار ٹیکس کم کرنے پر زور دے رہے ہیں، وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ اگر ٹیکس نہ بڑھاوٴں تو آمدنی کیسے بڑھے گی۔

Advertisement

مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا کہ گزشتہ مالی سال صرف 14 سے پندرہ کلوگرام سونا قانونی طریقے سے پاکستان آیا جب کہ ہر سال 80 ٹن سونا ملک میں اسمگلنگ سے آ رہا ہے۔

ابھی تو اور بھی جیبیں کاٹنی ہیں، مفتاح اسماعیل

بعد ازاں سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران مفتاح اسماعیل اور شوکت ترین کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ کمیٹی ممبران نے وزیر خزانہ سے کہا کہ وہ  غریبوں پر ٹیکس عائد کرنے سے اجتناب کریں۔

جس پر چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ تین سو سے اوپر جس کا ایک بھی ہندسہ جاتا ہے تو اسے ساری مالیت پر ٹیکس دینا ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ کی بات میں وزن ہے لیکن پیسوں کی بہت ضرورت ہے۔

Advertisement

شوکت ترین نے کہا کہ آپ غریبوں کے بجائے کسی اور کی جیب کاٹیں جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ بھی کاٹیں گے آپ بے فکر رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version