Advertisement

ضمنی الیکشن کا دن تبدیل کرنے کی درخواست خارج

ضمنی انتخابات

سندھ ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن کا دن تبدیل کرنے کی  درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق این اے 240 کے ضمنی الیکشن کے معاملے پرپی ایس پی امیدوارشبیر قائم خانی کی ضمنی الیکشن کا دن تبدیل کرنے کی  درخواست عدالت نے خارج کر دی۔

عدالت نے پی ایس پی امیدوارشبیرقائم خانی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کی۔

لا آفیسر الیکشن کمیشن نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی خالی نشست پر60 دن میں الیکشن کرانے کا پابند ہے۔ اس وجہ سے ضمنی الیکشن اتوار تک مؤخرنہیں کیا جا سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن کے لا آفیسرنے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے متعلقہ پولنگ والے دن چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر رکھا ہے۔

Advertisement

حسان صابر ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ لانڈھی، کورنگی میں بیشتر مزدو طبقہ ہے۔ الیکشن 16 جون بروز جمعرات رکھے گئے۔

وکیل درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ مزدور طبقہ مزدوری پر جائے گا یا ووٹ ڈالے گا۔ ووٹنگ کی تاریخ جمعرات کی جگہ اتوا ررکھی جائے۔

پاک سرزمین پارٹی کے امیدوارشبیرقائم خانی کے وکیل حسان صابر ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ضمنی الیکشن ووٹنگ 16 کے بجائے 19 جون کو کروائی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے این اے 240 میں ضمنی انتخابات فوری ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version