Advertisement

توشہ خانہ ریفرنس؛ مریم نواز نے درخواست پرایک بار پھر التوا مانگ لیا

مریم نواز

توشہ خانہ ریفرنس کیس میں مریم نوازنے عدالت سے درخواست پرایک بار پھر التوا مانگ لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، مریم نواز کے وکیل قاضی مصباح عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل مریم نوازنے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب کا نیا قانون آج یا کل آ رہا ہے۔ امید ہے کہ ایک دو دنوں میں نیب کا نیا قانون آ جائے گا۔

مصباح قاضی وکیل مریم نواز نے استدعا کی کہ نیب کا نیا قانون آنے تک سماعت ملتوی کر دی جائے جس پراحتساب عدالت کے جج نے کہا کہ جب گزٹ کاپی آ جائے گی پھراس درخواست کو دیکھیں گے۔

Advertisement

احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے درخواست پرسماعت 17اگست تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی پراعتراضات سے متعلق کیس کی بھی سماعت ہوئی۔

میاں نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی۔

۔کیس کی سماعت نئے نیب قوانین کے باعث ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ریفرنس کے معاملے میں فرزانہ راجہ اور دیگر کے خلاف 540 ملین کی مبینہ خردبرد کے ریفرنس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

Advertisement

وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ نئے نیب قوانین میں ترمیم کی روشنی میں دلائل کیلئے مہلت درکار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version