ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کا معیار کیا ہے؟ ثروت گیلانی نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ وماڈل ثروت گیلانی کا کہنا ہےکہ ہماری انڈسٹری میں خوبصورتی کا معیار ماہرہ خان ہیں۔
ایک یو ٹیوب چینل کے پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے ثروت گیلاتی کا کہنا تھا کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں خوبصورتی کا معیار ماہرہ خان ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں خوبصورتی کا معیار گوری رنگت اور لمبے بال ہیں۔
انہوں نے پاکستانی فلم کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ فلم کو کامیاب بنانے کے لئے کہانی اہم ہوتی ہے، اس کے لیے آئٹم نمبرز کی ضرورت نہیں ہوتی، فلم میں کبھی آئٹم نمبر نہیں کرسکتی کیونکہ ڈر ہے کہ امی اور ابو سمیت سب مل کر ماریں گے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ماں بننے کے بعد وہ بہت سنجیدہ ہوگئی ہیں، پہلے جہاں موڈ ہوا چلی جاتی تھی لیکن اب ہر چیز بچوں کے حساب سے ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

