Advertisement

سردار تنویر الیاس کے گھر پر پولیس چھاپے کیخلاف ڈی چوک میں مظاہرہ

سردار تنویر الیاس

حکومت میں آکر اپنے وعدے وفا کریں گے، سردار تنویر الیاس

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے اسلام آباد میں واقع گھر پر پولیس چھاپے کیخلاف ڈی چوک میں مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی سول سوسائٹی اور آئی ایس ایف کے کارکنوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے اسلام آباد پولیس کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے گھر چھاپہ مارا، پولیس نے تنویر الیاس کے گارڈ کو زدکوب اور گرفتار کیا، پولیس نے ریاست کے منتخب وزیراعظم کے گھر کا تقدس پامال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے منتخب وزیراعظم کی تذلیل پر پوری کشمیری قوم سراپا احتجاج ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مارگلہ پولیس نے لانگ مارچ میں شرکت کے باعث وزیراعظم آزاد کشمیر کے گھر چھاپا مارا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version