بلوچستان میں سیلابی صورتحال کا امکان، الرٹ جاری

بلوچستان کےشمال مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے جس کے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کیے جانے والے الرٹ میں بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے واضح امکانات ہیں۔
دوسری جانب کوہلو، بارکھان، ژوب، ہرنائی، موسیٰ خیل اور دکی میں طوفانی بارشیں اور ژالہ باری جاری ہے جبکہ کوہلو کا صوبے کےدیگرعلاقوں سے زمینی رابط منقطع ہوگیا ہے۔
موسیٰ خیل، سخی سرور سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جبکہ سیلابی ریلوں سے پنجاب قومی شاہراہ 3 مقامات پر بند ہوگی ہے۔
اسکے علاوہ دریائے ناڑی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News