Advertisement

’مس مارول‘ میں مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور صف اول کی اداکارہ مہوش حیات بھی ہالی ووڈ ویب سیریز ’مس مارول‘ کا حصہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ’مس مارول‘ میں مہوش حیات کے کردار کی پہلی جھلک کی تصاویر کافی وائرل ہو گئی ہیں۔

اس سے قبل اس بات کی تو تصدیق کی گئی تھی کہ مہوش حیات ‘مس مارول’ میں مختصرمگراہم کردارنبھا رہی ہیں تاہم تاحال اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں تھیں۔

ڈزنی پلس پر 22 جون کو نشرکی جانے والی اس سیریزکی تیسری قسط میں مہوش حیات کی انٹری بھی ہوئی ہے، جو کہ فلیش بیک میں کمالہ خان ( مرکزی کردار)  کی دادی عائشہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ حال میں یہ کردارثمینہ احمد نبھارہی ہیں۔

تصاویر دیکھیں:

Advertisement

مہوش حیات نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر مس مارول کے پریمیئر کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ ’مارول اسٹوڈیو‘ کی ویب سیریز کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنا خواب پورا ہونے پر شکرانے بھی ادا کیے۔

Advertisement

مہوش حیات کی جانب سے پریمیئر کے دوران صحافیوں سے بات کرنے کی ایک مختصر ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے ’مس مارول‘ کی تعریف کی ۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار ہالی ووڈ میں پاکستانی کرداروں اور لہجے کو درست اور مثبت انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے ’مس مارول‘ میں پاکستانی کرداروں کی درست نمائندگی پر بھی مارول ٹیم کی تعریفیں کیں۔

 مس مارول کا ٹریلر

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version