Advertisement

ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف

ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ٹیننٹ جنرل جوآن مارٹن پالیو کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق اس دوران ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک بحریہ نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کیلٸے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی جبکہ معزز مہمان نے میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔

Advertisement

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version