Advertisement

وزیراعظم کا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور

شہباز شریف

شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ کی اور کہا کہ عوام کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے مل کر کوششیں کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

اس دوران وزارت توانائی کے حکام نے ملک میں لوڈ شیڈنگ کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا جبکہ تمام اعداد و شمار کے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے بجلی کی طلب اور رسد کے اعدادو شمار طلب کئے، انہوں نے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی کی صورتحال بھی معلوم کی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی والوں کیلئے فی یونٹ بجلی 6 روپے 49 پیسے مہنگی کر دی گئی، نیپرا نے بجلی مہنگی ہونے سے متعلق فیصلہ جاری کردیا۔

Advertisement

نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی اکتوبر سے دسمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی ہوئی، حتمی اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہو گا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اپریل سےجون 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کےتحت بجلی 1روپے33 پیسےمہنگی ہوگی جبکہ جولائی تا ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 95 پیسے سستی کی گئی اور جنوری سے مارچ 2022 ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 47 پیسے سستی ہوگی۔

کے الیکٹرک کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے فیصلوں پر اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version