Advertisement

سائمن ڈول کا کین ولیمسن کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا مشورہ

معروف کرکٹ براڈکاسٹر سائمن ڈول کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن کو اپنے کیریئر کو طول دینے کے لیے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے پر غور کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق 32 ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے والے سائمن  ڈول نے کہا کہ  کین ولیمسن کو صرف وائٹ بال کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی قیادت کرنی چاہیے تاکہ ان پر بوجھ کم ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں صرف کپتان کین ولیمسن کی لمبی عمر کے بارے میں نہیں جانتا ہوںوہ، بلا شبہ، سر رچرڈ ہیڈلی کے  بعد اب تک کا بہترین کھلاڑی ہے۔

سائمن ڈول نے کہا کہ وہ کرکٹ کو پسند کرنے والا کھلاڑی ہے ، وہ کھیل سے محبت کرتا ہے، کھیل کا مطالعہ کرتا ہے ،میں چاہتا ہوں کہ وہ صرف نیوزی لینڈ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی  کےکپتان  رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد کین  ولیمسن نے صرف دو ٹیسٹ کھیلے ہیں۔

Advertisement

 انڈین پریمیئر لیگ کے اس سیزن میں ولیمسن اپنی فرنچائز سن رائزرس حیدرآباد کے لیے زیادہ رنز نہیں بنا سکے انہوں نے  13 اننگز میں 19.63 کی اوسط سے صرف ایک نصف سنچری بنائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version