Advertisement

گندم اور آٹے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، عاطف خان

عاطف خان نے کہا ہے کہ گندم اور آٹے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

وزیرخوراک خیبرپختونخوا عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشن کارڈ کے لئے 26 لاکھ روپے مختص کیے ہیں، انصاف فوڈ کارڈ کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فائن آٹا کھانے کی عادت پڑ گئی ہے، برآمد کی گئی گندم اور مقامی گندم کو ملاکر آٹا بنایا جاتا تھا، اسی وجہ سے رنگ سرخ تھا، اب کوشش کریں گے کہ پنجاب اور پاسکو سے گندم خریدیں۔

   عاطف خان نے کہا ہے کہ پنجاب اور مقامی گندم کو ملا کر پیسنے سے آٹے کے سرخ رنگ کا مسئلہ نہیں ہوگا، گندم اور آٹے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

 وزیرخوراک خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ درآمد کی گئی گندم اور مقامی گندم کو ملاکر آٹا بنایا جاتاتھا، اسی وجہ سے رنگ سرخ تھا، صوبے میں 32 ڈیم بنائے گئے ہیں جن سے زمینیں سیراب ہوں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ گندم کی پیداوار بڑھائیں اور پنجاب اور باہر سے گندم درآمد نہ کی جائے، جب تک گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی ختم نہیں ہوگی، تب تک آٹے کے ریٹ کا مسئلہ ختم نہیں ہوگا۔

    عاطف خان نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت نے آٹے کی ترسیل پر پابندی عائد کی تھی، اگر ملک کو چلانا ہے تو پھر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version