Advertisement

تحریک انصاف کے 9 ایم پی ایزکی عبوری ضمانت میں توثیق

لاہورکی مقامی عدالت نے تحریکِ انصاف کے 9 ایم پی ایز کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہورکی سیشن عدالت میں 25 مئی لانگ مارچ کے دوران لڑائی جھگڑا کرنے اورپولیس پر تشدد کے مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی جبکہ ایڈیشنل سیشن جج صائمہ ریاست نے تحریک انصاف کے نو ایم پی ایز کی ضمانتوں کی توثیق کا فیصلہ سنایا۔

فیکٹری ایریا پولیس نے 25 مئی آزادی مارچ کے دوران ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا تھاْ۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں یاسرگیلانی، مراد راس، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، شیخ امتیازمحمود نے عبوری ضمانتیں دائرکی تھیں۔

Advertisement

عدالت نے مسرت جمشید اقبال چیمہ، حماد اظہر، جمشید اقبال چیمہ کی بھی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

ادھرپنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں عدالت نے دونوں ملزمان کو پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمامراد راس، ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانتیں کنفرم کیں۔

عدالت نے یاسمین راشد، سبطین خان، میاں اسلم اقبال، مسرت جمشید اور جمشید چیمہ سمیت دیگر کی ضمانتوں میں 27 جون تک توسیع کی۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید سمیت دس ایم پی اے عدالت پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ بعض ایم پی ایز تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے درج کررکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version