سری لنکا کے خلاف ٹیم انتخاب پر کامران اکمل نے سوالات اٹھادیے

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کے انتخاب پر سوالات اٹھادیے ہیں۔
کامران اکمل نے 18 رکنی اسکواڈ میں بعض ارکان کے انتخاب پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں کوئی حقیقی آف اسپنر نہیں ہے، ساجد خان کی جگہ پارٹ ٹائم آف اسپنر کو شامل کیا گیا ہے لیکن یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کا طریقہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی قومی ٹیم میں واپسی کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم نے سری لنکا کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔
فرسٹ کلاس میں 4,224 رنز بنانے اور 88 وکٹیں لینے والے سلمان علی آغا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
اس کےعلاوہ محمد نواز واپس بلائے جانے والے تیسرے کھلاڑی ہیں انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن انجری کے باعث نہیں کھیل سکے تھے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فکسچر کے لیے نامزد کردہ اسکواڈ میں تین اوپنرز، چار مڈل آرڈر بلے باز، تین آل راؤنڈر، دو وکٹ کیپر، دو اسپنرز اور چار فاسٹ بولرز شامل ہیں۔
پاکستان اسکواڈ
بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جوائی کو جبکہ دوسرا میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

