Advertisement

امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستانی عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، علی زیدی

علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستانی عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں علی زیدی نے کہا کہ سازش صرف عمران خان اور  پی ٹی آئی کے خلاف نہیں تھی، لگتا ہے یہ پاکستان کے خلاف تھی، ہماری معیشت ہل گئی ہے۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اس امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستانی عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

علی زیدی نے اپنے ٹوئٹر پر کچھ ویڈیوز شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ سازشیوں کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیں۔

واضح رہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 2 جولائی کو ایک بار پھر بڑے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ ‏2جولائی کو ہم قوم کو کچلتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے، پریڈ گراؤنڈ میں اسلام آباد کے احتجاج کی قیادت میں خود کروں گا۔

Advertisement

 اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے 2 جولائی کو ایک بار پھر بڑے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ملکی معیشت ٹھیک کرنے کی انکی کوئی تیاری نہیں تھی، نیب میں ترامیم کے نام پر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بات تو واضح ہوگئی کہ ان کے پاس معیشت ٹھیک کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں تھی، موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، بجٹ میں انہوں نے عام آدمی کا معاشی قتل کیا ہے۔

   عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ عارضی بجٹ کا سنا، اب50 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کرنے جارہے ہیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یہاں رکیں گی نہیں، قوم پر پہلے ہی بوجھ بڑھا تھا اب بوجھ اور بڑھے گا۔

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ سوپر ٹیکس کی وجہ سے کارپوریٹ کا ٹیکس 39 فیصد پر چلا جائے گا، صنعتوں پر ٹیکس لگنے سے ملک میں بےروزگاری بڑھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version