عوام کو سولر پینل دینے کے حکومتی فیصلے پر فواد چوہدری کی تنقید

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی کے حکومتی فیصلے پر تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے وزیراعظم کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سولر پینل مفت یا ارزاں دینے سے پہلے چائنا سے سولر پینل کی ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہونی چاہئے، اور پاکستان میں سولر پینل بننے چاہئیں امپورٹ کے آپ کے پاس ایک تو پیسے نہیں دوسرا سولر پینل سے نون اور پیپلز پارٹی کے لوگوں نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی وہی طریقے دوبارہ رائج ہو رہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 10, 2022
فواد چوہدری نے کہا کہ عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی کے لئے سب سے پہلے پاکستان میں اسکی تیاری کا آغاز ہونا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سولر پینل کی تیاری اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ حکومت کے پاس چائنا سے برآمد کرنے کے لئے اتنی رقم موجود نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سولر پینل سے نون اور پیپلز پارٹی کے لوگوں نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی وہی طریقے دوبارہ رائج ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی جانب سے گوادر میں گھریلو صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کو سولر پینلز کی فراہمی وفاقی حکومت کا گوادر کے لوگوں کو تحفہ ہوگا۔
وزیراعظم نے اس حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 10 دن کے اندر لائحہ عمل پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی فراہمی کیلئے فوری طور پر آف گرڈ نظام کا بھی جامع لائحہ عمل بنایا جائے، آف شور اور آن شور ونڈ پاور منصوبوں کیلئے بھی حکمتِ عملی بنائی جائے اور جنوبی بلوچستان میں ٹرانسمیشن لائنز کے کام میں تیزی لا کے اسے رواں سال دسمبر میں مکمل کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں دیر کسی قدر قابلِ قبول نہیں ہے تاہم متعلقہ محکمے یقینی بنائیں کہ طویل مدتی منصوبوں میں بھی وقت اور لاگت میں جس قدر ہو سکے کمی لائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

