Advertisement

پیپلزپارٹی کا عمران خان سے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ

روسی سفیر کے بیان کا معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر و نو منتخب چیف ویپ سلیم مانڈوی والا نے روسی سفیر کے بیان کے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ روسی سفیر کا بیان انتہائی اہم ہے جس نے کئی سوال اٹھا دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی سفیر کے بیان سے عمران خان کا عوام سے بولا گیا جھوٹ پکڑا گیا ہے، تحریک انصاف کئی ماہ سے روس سے سستا تیل لینے سے متعلق جھوٹ بولتی رہی۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ روسی سفیر نے واضح کردیا کہ عمران خان کے ساتھ گندم اور سستے تیل سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔

سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ روسی سفیر کے بیان نے عمران خان کے جھوٹے دعوں کا پول کھول دیا ہے، عمران خان بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹ بولنے پر عوام سے معافی مانگیں۔

Advertisement

 روسی سفیر کا عمران حکومت سے متعلق بڑا انکشاف

گزشتہ روز پاکستان میں روسی سفیر ڈینئل  گنیش نے عمران حکومت سے متعلق بڑا انکشاف کیا تھا۔

Advertisement

نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں روسی سفیر ڈینئل گنیش نے کہا تھا کہ دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنی۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان کا ماسکو میں ہونا اور یوکرین پر حملہ ایک اتفاق ہے، اگر عمران خان کو پتا ہوتا تو اس دن کبھی نہ آتے، عمران خان بنیادی طور پر ایک ایماندار آدمی ہے اور وہ اپنے لوگوں کی بہتری چاہتے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق سوال پر ڈینئل گنیش نے کہا کہ صدر پیوٹن خیریت سے ہیں اور اپنے کام کر رہے ہیں، میں مغربی میڈیا کی روس کے حوالے سے خبروں پر کبھی یقین نہیں کرتا۔

روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے سوال پرروسی سفیر نے کہا کہ روس کو نیٹو کی نقل و حرکت پر تشویش تھی، ہمارے بارڈر پر نیٹو کی نقل و حرکت یوکرین جنگ کی وجہ بنی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version