Advertisement

ایاز صادق سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

ایاز صادق

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دو طرفہ تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں دونوں فریقوں نے بریگزٹ کے بعد دو طرفہ سالانہ امدادی مذاکرات کو بحال کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

برطانوی ہائی کمشبر نے ستمبر کے بعد انگلینڈ پاکستان کرکٹ کی بحالی کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے ان ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو بھی سراہا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے تیل کی قیمتوں میں اضافے اور افراط زر کے چیلنجوں پر قابو پانے میں مدد کے لئے برطانیہ کے ممکنہ تعاون کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے توانائی اور معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی بھی پیشکش کی۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی کے تعاون کو بھی سراہا۔

Advertisement

ڈیلیوری ایسوسی ایٹس کے بانی اور چیئرمین مائیکل باربر بھی برطانوی ہائی کمیشنر کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version