ایشیا کپ منتقلی: سری لنکا کرکٹ بورڈ کو کتنے ڈالرز کا نقصان ہوگا؟

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ منتقل ہونے کی صورت میں انہیں 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہو سکتا ہے، ایس ایل سی حکام نے اپنے دورہ بھارت کے دوران اے سی سی سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں اس ایونٹ کی میزبانی کرنے دیں۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں حالیہ سیاسی اور معاشی بحران کے باعث ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی ) ملک میں ایشیا کپ کے انعقاد پر کشمکش میں مبتلا تھی۔
بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت اور پاکستان جیسی ٹیموں کی میزبانی سے بڑی آمدنی ہوتی ہےیہی وجہ ہے کہ ہم اب بھی ان ممالک کو سری لنکا میں کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے لیے آمدنی اہم ہے،اس وقت ہمارے ملک کے لیے کوئی بھی آنے والا ڈالر اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں ۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نے کہا کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ ہم آسٹریلوی سیریز کا انعقاد کیسے کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے شاہ اور اے سی سی کے دیگر عہدیداروں نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہوگا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا اور توقع ہے کہ اگست کے آخر تک شروع ہوگا۔
پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان سمیت پانچ ممالک پہلے ہی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں اور ایک کوالیفائنگ ایشیائی ملک ان کے ساتھ شامل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

