دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنےکی درخواست پرسپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی نے دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنےکی درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس سجاد علی شاہ نے دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر گذشتہ روز کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے رپورٹ کو چیلنج کرے۔
عدالتی تحریری فیصلے کے مطابق دعا زہرا کی عمر کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کی آبزرویشن روکاوٹ نہیں ہوگی۔ ہماری نظر میں درخواست گزار کا حق ہے کہ وہ عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ کو چیلنج کرے۔
جسٹس سجاد علی شاہ نے تحریری فیصلے میں یہ بھی لکھا کہ مہدی علی کاظمی کے وکیل نے کہا کہ اگر ہمیں میڈیکل رپورٹ چیلنج کرنی اجازت دی جائے تو وہ درخواست واپس لے لیں گے۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں دعا زہرا کیس سے متعلق والد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کی واپسی کی استدعا پر کیس نمٹا دیا اور دعازہرا کے والد مہدی کاظمی کو متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

