کیا آپ ’اسٹریٹ فائٹنگ‘ کے لیے تیار ہیں؟

اگرآپ نوے کی دہائی میں پلے بڑھے ہیں تو پھر یقیناً اسٹریٹ فائٹر اورسنو بال جیسے ویڈیو گیم آج بھی روز روشن کی طرح آپ کے ذہن میں موجود ہوں گے۔
انٹرنیٹ کے بعد ہونے والی تیزرفتارترقی نے ہم سے بچپن کی بہت سی یادیں چھین لی ہے، جن میں سے ایک ویڈیوگیم اسٹریٹ فائٹربھی ہے۔
لیکن اسٹریٹ فائٹر کی خالق کمپنی کیپ کوم نے گیمنگ کنسول پی ایس 4، پی ایس 5 اور ایکس باکس کی سیریز ایس ایکس کے لیے اسٹریٹ فائٹر6 جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سونی پلے اسٹیشن نے اپنے بلاگ میں اس کلاسک گیم کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسٹریٹ فائٹر6 کو کلاسک آرکیڈ موڈ، آن لائن میچز، ٹریننگ موڈ، مقامی مقابلوں اوربہت سے نئے فیچر کے ساتھ دونئے موڈ میں پیش کیا جائے گا۔
کیپ کوم نے نئے اسٹریٹ فائٹرکوآرای گیمنگ انجن پرتیارکیا ہے جسے پہلے ریزیدینٹ ایول7، ریزیڈینٹ ایول ولیج اور ڈیول مے کرائے 5 جیسے گیمنگ ٹائٹلز کے لیے استعمال کیا جاچکا ہے۔
اسٹریٹ فائٹر6 گیم پلے کا ٹریلربھی جاری کردیا گیا ہے جس میں دوبدو مقابلہ کرتے کے لیے کھلاڑیوں کونئے ایکشنز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹریلرسے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اسٹریٹ فائٹر6 دونئے گیم موڈزورلڈ ٹور، بیٹل یب اور چارنئے کرداروں کے ساتھ ریلیزکیا جائے گا۔
اسٹریٹ فائٹر 6 کے تین بہترین فائٹر چُن لی ، ریواولیوک بھی واپس آرہے ہیں۔ جس کے لیے انہیں ازسرنو ڈیزائن کیا گیا ہے جب کہ جیمی کے نام سے ایک نئے لڑاکا کو بھی اس میں شامل کیا جارہا ہے جس کا لڑنے کا اسٹائل ڈرنکن باکسنگ ہے۔
کیپ کوم کی جانب سے اسٹریٹ فائٹر 6 کے اجرا کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ سال کے شروع میں جاری کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

