سلمان بٹ نے ون ڈے سیریز میں پاکستان کی حکمت عملی پر سوالات اٹھادیے

پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ون ڈے سیریز میں پاکستان کی حکمت عملی پر سوالات اٹھادیے ہیں۔
پاکستان نے پہلے 2 ون ڈے میچوں میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی مسلسل 10ویں ون ڈے سیریز جیت لی ۔
سلمان بٹ نے کہا کہ پہلے ون ڈے کی طرح خوشدل شاہ نے پاکستان کے لیے شاندار کھیل ختم کیا اور ٹیم کے لیے کھیل جیتنے کے ساتھ ساتھ ناقابل شکست بھی رہے لیکن اگلے میچ میں جب پاکستان مشکل میں تھا، انھوں نے خوشدل سے پہلے محمد نواز اور شاداب خان کو بھیجا۔ وہ کیا کر رہے ہیں؟ کیا منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟
سابق کپتان نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ نوجوان محمد حارث، جنہوں نے اپنا ون ڈے ڈیبیو جاری سیریز میں کیا، کو بطور وکٹ کیپر بلے باز ٹیم میں کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اور بات، آپ محمد حارث کو کھلا رہے ہیں، اگر وہ سرفراز کی جگہ لے رہے ہیں تو وہ بطور وکٹ کیپر بلے باز کیوں نہیں کھیل رہے؟
سلمان بٹ نے کہا کہ اگر آپ کو مڈل آرڈر بلے باز کے طور پر اس کی ضرورت ہے تو شان مسعود یا کامران غلام کو کھلائیں، ویسٹ انڈیز ہمیں کوئی چیلنج نہیں دے رہا ہے کیونکہ ان کے اپنے مسائل ہیں لیکن ہم کس سمت جا رہے ہیں؟ ہماری حکمت عملی کیا ہے؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

