پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ بہت گہرا ہے، اسعد محمود

اسعد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان محبت اور اعتماد کا رشتہ بہت گہرا اور پرانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقیم سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے آج وزارت مواصلات میں وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اسعد محمود نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کے استحکام اور اس کے عوام کی فلاح بہبود کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان دونوں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سرکردہ رکن ہیں۔
اسعد محمود نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام کے درمیان محبت اور اعتماد کا غیر معمولی رشتہ بہت گہرا اور پرانا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ مکہ اور مدینہ ہمارے ایمان کا محور ہیں،عقیدت الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔
ملاقات میں مواصلات کے وفاقی سیکرٹری و چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد خرم آغا،وزارت مواصلات اور این ایچ اے کے سینیئر افسران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

