Advertisement

بولرز کی تباہ کن بولنگ ،ویسٹ انڈیز کو شکست

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو با آسانی 120 رنز سے شکست دے دی ہے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے گئے اس میچ میں  پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں  پاکستان نے8 وکٹوں کے نقصان پر رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم 77 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،امام الحق 72 جبکہ نائب کپتان شاداب خان اور خوشدل شاہ نے 22،22 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے اکیل حسین نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ الزاری جوزیف اور اینڈرسن فلپ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے ٹک نہ سکی اور پوری ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمارہ بروکس 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے،کیل مایرس 33،اکیل حسین ناقابل شکست 14 جبکہ کپتان نکولس پوران نے 25 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے19 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،محمد وسیمجونیئر نے 3 شکار کیے،،شاداب خان 2 جبکہ شاہین آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version