وزیراعلیٰ پنجاب کا انسانیت کی خدمت کے لئے احسن اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی جانب سے کینسر کے مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میو اسپتال اور بینک آف پنجاب کے درمیان مفت ادویات کی خریداری کے لئے رقم ٹرانسفر کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی خریداری کے لئے نقد رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی۔
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے احسن اقدام: کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی کا مسئلہ حل۔
Advertisementکینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی خریداری کے لئے نقد رقم ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی۔#CMPunjab #DGPR #GovtOfPunjab pic.twitter.com/O5UTblk6e7
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) June 18, 2022
بینک آف پنجاب کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کو امید زندگی پروگرام کے تحت رقم منتقل کرے گا۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی۔کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی تسلسل کے ساتھ فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

