Advertisement

کراچی، مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھادیا

لوڈ شیڈنگ

لوڈ شیڈنگ

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 15 گھنٹوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید حبس و گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

کورنگی کے علاقے گلشن ملت سوسائٹی میں رات 10 بجے سے بجلی بند ہے جبکہ باغ کورنگی، شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں بھی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

اسکے علاوہ ملیر، لیاری، ناظم آباد گلستان جوہر کے مختلف بلاکس کی بجلی فراہمی معطل ہے جبکہ شیر شاہ کے علاقوں میں گزشتہ رات 9 بجے سے بجلی بند ہے۔

طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے جبکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version