شیخ رشید نے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت ایک مرتبہ پھر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے۔غریب بد حال اور دل برداشتہ ہو گیا ہے۔آصف زرداری سے لے کر شہباز شریف تک تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے۔آصف زرداری ق لیگ کے دو وزیروں کو ساتھ رکھنے کے لیے چوہدری شجاعت کے پاس جاتے ہیں۔اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں
Advertisement— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 14, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت نے آصف زرداری سے لے کر شہباز شریف تک تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی تاریخ میں قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا ہے جس کی وجہ سے غریب پہلے ہی بد حال اور دل برداشتہ ہوگیا ہے۔
Advertisementوزیر خزانہ عنقریب دوسری مرتبہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔آج قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت میں سٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آ گئی ہیں۔اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقاء کا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 14, 2022
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر خزانہ عنقریب دوسری مرتبہ پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں اسٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آگئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت موت کے کنویں کی سرکس میں ناچ رہی ہے, اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب مسئلہ صرف غریب کا نہیں بلکہ پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقاء کا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

