Advertisement

بابر اعظم ایک اور ریکارڈ توڑنے سے چند قدم دور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم ایک اور ریکارڈ توڑنے سے چند قدم دور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کو  ون ڈے کرکٹ میں  کم میچز میں 20 سینچریاں بنانے میں اب بھی 3 سینچریاں درکار ہیں۔

بابر اعظم کے پاس یہ ریکارڈ توڑنے کے لئے اب بھی  20 میچز باقی ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے سابق اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ کے پاس ہے جنہوں نے یہ سنگ میل  108 میچز میں عبور کیا۔

بابر اعظم نے اب تک 89 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 4442 رنز بنائے ہیں جس میں 17 سینچریاں اور 19 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب اکستان نے اپنا اگلا دورہ سری لنکا کا کرنا ہے جس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

سیریز کے لیے قومی ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی جس کے بعد سیریز سے قبل تین روزہ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

دورہ سری لنکا کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے جس میں یاسر شاہ اور سابق کپتان سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ بابر اعظم کو کپتان اور محمد رضوان کو نائب کپتان رکھا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version