ائیر چیف کی سعودی رائل ائیر فورس کے کمانڈر سے ملاقات، پاک سعودیہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

ائیر چیف کی سعودی رائل ائیر فورس کے کمانڈر سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران پاک سعودیہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے جہاں رائل سعودی ایئر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شہزادہ ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔
اس ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی فضائیہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے ریاض میں قائم صقر الجزیرہ ایوی ایشن میوزیم اور ایوی ایشن کے شعبے میں مہارت رکھنے والی متعدد سعودی کمپنیوں کا دورہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

